۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی

حوزہ/امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 25ویں برسی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 25ویں برسی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
 برسی کے حوالے سے 2 روزہ مرکزی تقریب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار علاقہ نواب صاحب علی رضا آباد رائے ونڈ روڈ لاہور میں کل سے شروع ہوگی۔ 
برسی کے پہلے روز شب شہداء و شب دعا کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں شہید کے ورثاء بھی شریک ہونگے جبکہ برسی کے دوسرے روز میں امامیہ اسکاؤٹس کا چاک و چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا
 جس کے بعد سیمینار ہوگا، جس میں جید علمائے کرام، سینیئر برادران اور آئی ایس او کے سابق اور موجودہ عہدیداران شریک ہوں گے۔ 
سیمینار کی صدارت آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی کریں گے
 جبکہ سابق مرکزی صدور بھی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار پر روشنی ڈالیں گے۔

برسی ایونٹ کے انچارج مرکزی جنرل سیکرٹری برادر علی اویس زیدی  نے بتایا کہ قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جس کیلئے ٹھوکر نیاز بیگ پر استقبالیہ کیمپ لگا دیا گیا ہے۔
 برادر علی اویس زیدی نے بتایا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شخصیت نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے اور آج بھی نوجوان دینی شعور کیلئے شہید ڈاکٹر کی شخصیت سے استفادہ کرسکتے ہیں، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے نوجوانوں کی بیداری پر خصوصی کام کیا اور علماء سے تمسک رکھا، اسی تمسک کی بدولت انہوں نے نوجوانوں کی دین اسلام پر رہنمائی کی اور انہیں حقیقی معنوں میں شریعت محمدی سے روشناس کرایا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی پوری زندگی علماء کی محافل میں گزری، انہوں نے علماء کو بھی متحرک کیا اور نوجوانوں کو بھی علماء کیساتھ مربوط کرکے ایک ایسا سسٹم وضع کر دیا جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر ایک سو سے زائد امامیہ اسکاؤٹس سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .